راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ایئرپورٹ پر پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی نے اپنے والد راجہ حفیظ سے ملاقات سے انکار کردیاجبکہ وہ صبح سے ہی اپنی بیٹی سے ملاقات کے انتظار میں تھے ، ماڈل کاکہناتھاکہ وہ تحریری اورزبانی طورپر کسی سے بھی ملاقات سے انکارکرچکی ہیں ۔ 
ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں ماڈل کے والد راجہ حفیظ نے عدالت سے استدعا کی کہ ایان علی سے ان کی ملاقات نہیں کرائی جارہی، عدالت ملاقات کرانے کا حکم دے جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ وہ ملزمہ سے پوچھیں گے ، اگر وہ ملناچاہی تو ضرور ملاقات کا حکم دیاجائے گا۔ عدالت کے استفسار پر ماڈل نے کہاکہ وہ راجہ حفیظ سے نہیں ملناچاہتی ، تحریری اور زبانی طورپر بتاچکی ہیں کہ کسی سے نہیں ملناچاہتی جس کے بعد ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کاکہناتھاکہ ایان علی کے والد کیمرے دیکھ کر سین کریئیٹ کرناچاہتے ہیں ، انہیں روکاجائے۔
ملاقات سے انکار کے بعد عدالت نے ایان علی کے والد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کردی تاہم ایان علی نے اپنے وکلاءسے ملاقات کی ۔

 
Top .... ....